عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 604877
چھوٹے حلال جانور کو ذبح کرنا یا اسکو بیچنا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام۔ مسئلہ ذیل کے بارے میں. کہ گائے کے دو. دن کے بچہ جس کو پیدا ہوکر دو ہی دن ہوئے ہو اس کی خرید وفروخت کرنا اور اس کو ذبح کر کے بیچنا. کیسا ہے ؟ کیا حکم ہوگا اس کے بارے میں؟
جواب نمبر: 604877
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 915-926/D=01/1443
گائے کے مذکورہ بچے کو فروخت کرنے اور ذبح کرکے اسے بیچنے میں شرعاً ممانعت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ وإذا ذبح الولد مع الأم یأکل من الأم وہل یاکل من الولد؟ ․․․․․․ وفی الحاوي لا یأکل من الولد بل یتصدق بہ وإن أکل منہ تصدق بقیمة ما أکل۔ تاتارخانیہ: 17/443۔ اضحیہ ہونے کی وجہ سے تصدق کی بات ہے ورنہ گوشت کھانا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند