• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 603899

    عنوان:

    قصائی جو جانور گوشت فروخت کرنے کے لئے ذبح کرتا ہے، اس میں عقیقہ کی نیت كرنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ ہمارے یہاں لوگ شادی بیاہ میں لوگ برادری کو کھانا کھلاتے ہیں اس میں گوشت والے سے فی کوئنٹل گوشت کی قیمت طے کرلیتے ہیں جب گوشت والا بکری ذبح کرنے کے لئے لے کر آتا ہے تو اسی میں سے عمدہ قسم کی بکریاں چھانٹ کر(بغیر خریدے ہوئے ) عقیقہ کی دعا پڑھ کر بچوں کا عقیقہ کرتے ہیں پھر بکری کا گوشت وزن کرکے گوشت کی قیمت اور اور سری پائے اور چرم کی الگ الگ قیمت ادا کرتے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ درج بالا صورت کے مطابق عقیقہ کرنا کیسا ہے ؟ اس صورت میں بچے کا عقیقہ ہو گا یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:749-500/sn=8/1442

     سوال میں جو تفصیل آپ نے تحریر کی ہے، اس کی رو سے صورت مسئولہ میں عقیقہ ادا نہ ہوگا، صحتِ عقیقہ اور قربانی کے لئے ضروری ہے کہ آدمی اپنا مملوکہ جانور ذبح کرے جب کہ صورت مسئولہ میں ایسا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند