عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 603752
بڑے جانور میں قربانی کی طرح سات حصے عقیقے کے لیے جاسکتے ہیں؟
میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے میں ان کا عقیقہ کرنا چاہتا ہوں میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں۔ کیا میں ایک گائے یا بچھڑا لے کر اس کو حلال کر سکتا ہوں 4 حصے عقیقہ ادا ہو جائے باقی میں اپنے بھائی کے بچوں کا عقیقہ کر دوں یا مجھے چار بکرے ہی قربان کرنا ہوں گے برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں اور مجھے عقیقہ کے مسائل کا تھوڑا بیان کر دیں اللہ آپ سے راضی ہو،شکریہ۔
جواب نمبر: 603752
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:735-574/L=8/1442
بڑے جانور میں قربانی کی طرح سات حصے عقیقے کے لیے جاسکتے ہیں ؛اس لیے اگر آپ ایک بڑے جانور میں چار حصے اپنے بچوں (دوحصے لڑکے اور ایک ایک حصہ لڑکیوں) کی طرف سے کرادیں اور تین حصے اپنے بھائی کے بچوں کی طرف سے ان کے والدین کی اجازت سے کرادیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند