• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 603316

    عنوان:

    قربانی اور عقیقہ ایك ساتھ ہو تو كون سی دعا پڑھی جائے گی؟

    سوال:

    عقیقہ کی دعا کیا ہے ؟ اور لڑکے کے لیے دونوں نام پر الگ الگ جانور ہو تو ان کی نیت کیسے کیا جانا چاہئے بڑے جانور پر اگر قربانی اور عقیقہ دونوں کا نام ہو تو کون سی دعا پڑھنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 603316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 581-452/D=07/1442

     اللہم ہذہ عقیقة فلاں ․․․․․․․ (یہاں پر جس کی طرف سے عقیقہ ہے اس کا نام لیا جائے) دمہا بدمہ وعظمہا بعظمہ وجلدہا بجلدہ وشعرہا بشعرہ اللہم اجعلہا فداء لہ اللہم منک ولک۔

    (۲) دونوں جانور کو ذبح کرکے یہ دعا پڑھ لیں یا ہرجانور کے ذبح کے بعد یہ دعا پڑھ لیں۔ عقیقہ کی نیت دل میں ہر جانور کے ذبح کرتے وقت کرلیں۔

    (۳) دونوں (عقیقہ اور قربانی کی ) دعائیں پڑھیں عقیقہ کی دعا پڑھتے وقت ان بچوں کا نام لیں جن کا عقیقہ ہے اور قربانی کی دعا پڑھتے وقت ان افراد کا نام لیں جن کی قربانی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند