عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 602887
بیٹے كا عقیقہ دوسری جگہ كرنا؟
میرا بیٹا متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوا، تارکین وطن کے لیے یہاں عقیقہ کرنا ایک چیلنج بھرا مسئلہ ہے، یہاں خیراتی اداروں کے ذریعہ عقیقہ کرنے کا رواج ہے،میں اپنے بیٹے کا عقیقہ اپنے ملک میں کرنا چاہتا ہوں، مگر کورونا کی وجہ سے ہم سفر نہیں کرسکتے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میں اپنی طرف سے اپنے بیٹے عقیقہ کا کرنے کی ذمہ داری اپنے والدین کو سونپ سکتاہوں اور وہ ضرورتمندوں کو عقیقہ کا گوشت تقسیم کردیں گے؟
جواب نمبر: 602887
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:638-415/sd=7/1442
جی ہاں! صورت مسئولہ میں آپ والدین کے ذریعہ اپنے بیٹے کا عقیقہ اپنے ملک میں کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند