عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 601090
ایک خاتون کو شادی کے وقت دس تولہ سونا ملا، وہ صاحب نصاب تھے ، لیکن کچھ وجوہات کی بنا کئی سال قربانی نہ کرسکے، اب وہ ان سالوں کی قربانی کا کیا کرے؟
جواب نمبر: 60109017-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:231-175/sd=3/1442
مذکورہ خاتون پر جتنے سالوں کی قربانی باقی ہے ، حساب لگاکر ہر سال کی واجب قربانی کے بدلے قربانی کے لائق درمیانی درجہ کا ایک پورا جانور یا اس کی قیمت صدقہ کردے اور اگر بڑے جانور کے ساتویں حصہ کی قیمت صدقہ کردے تو اس کی بھی گنجائش ہے ۔( کفایت المفتی :۲۱۲/۸، دار الاشاعت کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قربانی
کا جانور جس میں سات آدمی حصہ لیے ہوئے ہیں اس جانور کو کس طرح ذبح کیا جائے، کیا
ہر ایک کا نام لینا چاہیے؟ او رقربانی کی دعا کیا ہے؟
قربانی كے جانور میں عقیقے كا حصہ لینا كیسا ہے؟
3889 مناظرکیا
فرماتے ہیں مفتیان کرام ایک شخص عقیقہ کرنا چاہتاہے مگر وہ چاہتا ہے کہ اسی سے
شادی کے طعام کا بھی انتظام ہوجائے ،کیا یہ شرعاًدرست ہے؟