• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 55975

    عنوان: کتنے دنوں تک قربانی کر سکتے ھیں برائے مہبانی کرکے قران و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کھچ لوگ 4 دن کہتے ہیں کیا صحیح ہیں

    سوال: کتنے دنوں تک قربانی کر سکتے ھیں برائے مہبانی کرکے قران و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کھچ لوگ 4 دن کہتے ہیں کیا صحیح ہیں

    جواب نمبر: 55975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1597-532/L=1/1436-U87 قربانی کے تین دن ہیں، موٴطا امام مالک میں صراحتاً مذکور ہے، مالک عن نافع أن عبد اللہ بن عمر قال: الأضحی یومان بعد یوم الأضحی․ (موٴطا مالک: ۱۸۸ الضحیة عما في بطن المرأة) ”یعنی عید کے بعد مزید دو دن قربانی کے ہیں“ اس لیے آپ تین دن تک ہی قربانی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند