• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 55723

    عنوان: کیا عید کی قربانی میں عقیقہ کا حصہ ڈالنا جائز ہے یا نہیں ؟” بڑی قربانی میں“۔

    سوال: کیا عید کی قربانی میں عقیقہ کا حصہ ڈالنا جائز ہے یا نہیں ؟” بڑی قربانی میں“۔

    جواب نمبر: 55723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1412-1409/N=12/1435-U جی ہاں! بڑے جانور میں قربانی کے ساتھ عقیقہ کا حصہ جائز ہے، اس صورت میں قربانی اور عقیقہ دونوں ہوجائیں گے۔ ”وکذا لو أراد بعضہم العقیقة عن ولد قد ولد لہ من قبل لأن ذلک جہة التقرب بالشکر علی نعمة الولد ذکرہ محمد“ (شامي ۹:۴۷۲ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند بحوالہ بدائع الصنائع)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند