• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49369

    عنوان: میں زیادہ تر کام اپنے اُلٹے ہاتھ سے کرتا ہوں، جیسے لکھنا وغیرہ، سیدھے ہاتھ سے کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر ٹہیک نہیں ہوتا، تو کیا میں اپنے اُلٹے ہاتھ سے ذبح کر سکتا ہوں؟

    سوال: میں زیادہ تر کام اپنے اُلٹے ہاتھ سے کرتا ہوں، جیسے لکھنا وغیرہ، سیدھے ہاتھ سے کرنے کی کوشش کرتا ہوں پر ٹہیک نہیں ہوتا، تو کیا میں اپنے اُلٹے ہاتھ سے ذبح کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 49369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1537-1529/N=1/1435-U مذہب اسلام میں ہراچھا کام دائیں ہاتھ سے کرنا مسنون ومستحب ہے، بلکہ یہ اسلام کی اہم ترین سنت ہے، لہٰذا اگر آپ کا دایاں ہاتھ ٹھیک ہے یعنی: شل وغیرہ نہیں ہے تو آپ ہراچھا کام دائیں ہاتھ سے انجام دینے کی عادت ڈالیں، کچھ عرصہ کے بعد جب دائیں ہاتھ کے استعمال کی عادت ہوجائے گی تو اس سے کام کرنے میں کوئی دقت ودشواری اور تکلف نہ ہوگا اور کام بھی ان شاء اللہ اچھا ہوگا، اور رہا ذبح کا مسئلہ تو اس میں بھی دائیں ہاتھ کے استعمال کی عادت ڈالیں، اور وہ اس طرح کہ دیگر اچھے کاموں میں دایاں ہاتھ ہی استعمال کیا کریں، لیکن اگر کوئی شخص بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر بائیں ہاتھ سے جانور ذبح کردے تو بھی ذبیحہ حلال ہوگا، مردار نہ ہوگا البتہ بائیں ہاتھ سے ذبح کرنا مکروہ تنزیہی وناپسندیدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند