عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 49126
جواب نمبر: 49126
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1509-1509/M=1/1435-U بڑے جانور جیسے گائے، بھینس وغیرہ میں قربانی کے ساتھ عقیقہ بھی ہوسکتا ہے، لیکن اگر چھوٹا جانور ہے مثلاً بکرا، بکری، دنبہ وغیرہ تو اس میں یا تو صرف قربانی ہوسکتی ہے یا صرف عقیقہ ہوسکتا ہے، اگر آپ بڑے جانور میں اپنی قربانی اور لڑکے کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک ہی جانور کافی ہے اوراگر چھوٹے جانور میں عقیقہ کرنا چاہتے ہیں تو قربانی کے لیے الگ حصہ یا جانور کرنا ہوگا، اگر استطاعت ہے تو لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرا یا بکری کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند