عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 42487
جواب نمبر: 42487
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1750-1112/L=1/1434 اگر قرض منہا کرنے کے بعد آپ کے پاس اتنی مالیت نہیں بچ پاتی ہے جس سے آپ صاحب نصاب ہوجائیں تو آپ پر قربانی واجب نہیں، تبرعاً کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، صاحب نصاب سے مراد وہ شخص ہے جس کے پاس سونا، چاندی، نقدی، سامانِ تجارت اور حاجت اصلیہ سے زائد سامان اتنی مقدار میں ہوں جن کی مالیت تقریباً 613 گرام چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند