عنوان: قربانی کا مثلا
سوال: میں دبئی میں نو کری کرتا ہوں، میری تنخواہ پاکستانی 46000 روپئے ہے، یہاں تقریباً 13000 خرچ کر لیتا ہوں۔ کچھ پیسے میں ٹکٹ کے لئے رکھتا ہوں۔ میرے پاس 25000 بچ جاتے ہیں۔ میرے گھر کا خرچ میرے بھا ئی چلاتے ہیں۔ کبھی میں بھی کچھ بھیج دیتا ہوں۔ میرے ابّو کہتے ہیں پیسے اکٹھے کرکے کوئی کاروبار کر لینا یا پھر اپنا گھر بنا لینا۔ اب آپ بتائیں کہ میرے اوپر قربانی واجب ہے یا نہیں؟میرا ایک ارادہ ا ور بھی ہے کہ پیسے اکٹھے کر کے عمرہ کر آ وں۔ ویسے میرے گھر میں سب قربانی کرتے ہیں، ابو بھی، میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اور میری عمر 23 سال ہے۔ آ پ کے جواب کا انتظار ہے ۔ شکریہ
جواب نمبر: 4239301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1683-1134/L=1/1434
اگر آپ کے پاس روپیئے اور حاجت اصلیہ سے زائد اتنی مقدار میں ہیں کہ جن کی مالیت تقریباً 613 گرام چاندی کی قیمت کو پہنچ جارہی ہے تو آپ پر قربانی کرنا واجب ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند