• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 35524

    عنوان: قربانی کے جانور کا تقسیم اورعمر

    سوال: (۱) اگر قربانی کا مغز ایک حصے میں رکھا جائے اور اس کے برابر گوشت دوسرے حصوں میں تقسیم کیا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ (۲) قربانی کی عمر اسلامی مہینوں کے حساب سے ہوگا یا 360 دن ایک سال کے برابر ہوگا؟

    جواب نمبر: 35524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1854=1854-12/1432 (۱) ایسا کرنا جائز ہے۔ (۲) اسلامی مہینوں کے اعتبار سے حساب لگایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند