• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 35240

    عنوان: قربانی میں كم بیش پیسہ ملاكر شركت

    سوال: ہم چار بھائی ہیں اور تین بھائی مالی اعتبار سے مضبوط ہیں اور ایک کمزور ہے ۔ اگر ہم سب مل کر 100,000/- روپئے میں ایک گائے خریدیں اور کمزرور بھائی کے مقابلے میں دوسرے تینوں بھائی زیادہ پیسے دیں تو کیا سبھی کی قربانی ہوجائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1749=1749-11/1432 سارے بھائی آپسی رضامندی سے ایسا کرسکتے ہیں، سب کی قربانی درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند