• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 29534

    عنوان: کیاجانور میں صرف ایک ہی نام کا عقیقہ ہوگا سات نام نہیں کرسکتے ہیں؟اگر کریں گے تو کیا اس کی کوئی مثال قرآن وحدیث میں موجود ہے ؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: کیاجانور میں صرف ایک ہی نام کا عقیقہ ہوگا سات نام نہیں کرسکتے ہیں؟اگر کریں گے تو کیا اس کی کوئی مثال قرآن وحدیث میں موجود ہے ؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 207=207-2/1432

    اگر جانور چھوٹا ہے، مثلاً بکرا، بکری تو اس میں صرف ایک ہی نام کا عقیقہ ہوسکتا ہے اور اگر بڑا جانور ہے، مثلاً گائے بھینس وغیرہ تو اس میں سات نام آسکتے ہیں، قربانی اور عقیقہ دونوں کے احکام ایک ہی ہیں، اگر بڑے جانور میں لڑکے کا عقیقہ کریں تو تنہا ایک لڑکا دو حصہ گھیر لے گا، لہٰذا بڑے جانور میں صرف سات لڑکی یا تین لڑکے اور ایک لڑکی کا عقیقہ ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند