• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 28101

    عنوان: سوال یہ ہے کہ عید الاضحی میں ایا م تشریق کے کون کون سے دن ہیں اور کتنے دن ہیں؟ کیا ذی الحجہ کی نویں تاریخ کے فجر کی نماز کے وقت سے شروع کریں گے یا نویں تاریخ کے عصر سے ؟ جب کہ اسلامی تاریخ کی ابتداء عصر سے شمارہوتاہے اور تکبیر تشریق کا کلمہ بھی تحریر فرمائیں۔ عید کی نماز میں چھ زائد تکبیر جو ہیں دونوں رکعات میں تین تین تکبیریں ہیں یا ایک رکعات میں چھ چھ تکبیریں ؟ ضاحت فرمائیں۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ عید الاضحی میں ایا م تشریق کے کون کون سے دن ہیں اور کتنے دن ہیں؟ کیا ذی الحجہ کی نویں تاریخ کے فجر کی نماز کے وقت سے شروع کریں گے یا نویں تاریخ کے عصر سے ؟ جب کہ اسلامی تاریخ کی ابتداء عصر سے شمارہوتاہے اور تکبیر تشریق کا کلمہ بھی تحریر فرمائیں۔ عید کی نماز میں چھ زائد تکبیر جو ہیں دونوں رکعات میں تین تین تکبیریں ہیں یا ایک رکعات میں چھ چھ تکبیریں ؟ ضاحت فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 28101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 33=31-1/1432

    ایام تشریق پانچ دن ہیں، جس کی ابتداء نویں ذی الحجہ کی فجر سے ہوتی ہے اور جس کا اختتام تیرہویں ذی الحجہ کی عصر پر ہوتا ہے، اسلامی تاریخ کی ابتداء غروب شمس سے ہوتی ہے عصر سے نہیں۔ تکبیر تشریق کا کلمہ یہ ہے:
    اللہ أکبر اللہ أکبر لا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر اللہ أکبر وللہ الحمد․ عید کی نماز میں چھ زائد تکبیریں ہیں، تین پہلی رکعت میں ثناء کے بعد اور تین دوسری رکعت میں قراء ة کے بعد۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند