عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 19684
میری بڑی بہن نے ایک لڑکی کو گود لیا ہے کیا اس کا عقیقہ کرا سکتے ہیں یا صرف اس کے اصل ماں باپ کرائیں گے؟ (۲)لڑکی کے عقیقہ پر کتنی بکری جائز ہے ایک یا دو؟
میری بڑی بہن نے ایک لڑکی کو گود لیا ہے کیا اس کا عقیقہ کرا سکتے ہیں یا صرف اس کے اصل ماں باپ کرائیں گے؟ (۲)لڑکی کے عقیقہ پر کتنی بکری جائز ہے ایک یا دو؟
جواب نمبر: 19684
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 295=218-3/1431
بچوں کا عقیقہ اور دوسرے اخراجات باپ کے ذمہ ہیں،اگر آپ کی بہن اس گود لی ہوئی بچی کا عقیقہ کردے تو یہ اس کی خوشی ہے، عقیقہ درست ہوجائے گا۔
(۲) لڑکی کے عقیقہ میں ایک بکری کی قربانی کرنا مستحب ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند