عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 18742
بکرے
کی استطاعت کے باوجود بڑے جانور میں حصہ لینا
میرا
سوال قربانی کے بارے میں ہے۔ یہاں تمل ناڈو میں گائے کے بالمقابل بھیڑ کی قیمت
زیادہ ہوتی ہے۔ اگر کسی کے پاس اتنا روپیہ ہے کہ وہ بکرا کی قربانی دے سکتا ہے
لیکن وہ گائے کا ایک حصہ لیتا ہے اور باقی کا پیسہ کسی غریب کو دیتا ہے تو کیا اس
کی قربانی ٹھیک اور جائز ہے؟ (ایک بکرے کا ریٹ چار ہزار اور گائے کے ایک حصے کا
ایک ہزار روپیہ ہے)۔
جواب نمبر: 18742
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 85=85-1/1431
قربانی کا جانور خریدنے میں جتنا زیادہ پیسہ خرچ کرے گا اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا۔ گائے میں حصہ ایک ہزار کالینے کے بجائے چار ہزار کا بکرا لے کر قربانی میں چار گنا زیادہ ثواب ملے گا۔ ویسے گائے میں ایک حصہ لے کر باقی پیسوں کو غریب کی امداد کرنا یہ بھی درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند