عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 18225
میں
اپنی بیوی کے زیورات کی زکوة دیتا ہوں کیوں کہ وہ کما نہیں رہی ہے۔ کیا اس کے لیے
قربانی ضروری ہے؟
میں
اپنی بیوی کے زیورات کی زکوة دیتا ہوں کیوں کہ وہ کما نہیں رہی ہے۔ کیا اس کے لیے
قربانی ضروری ہے؟
جواب نمبر: 1822501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):2232=356-12/1430
اگر وہ صاحب نصاب ہے تو اس پر قربانی بھی واجب ہے وہ خود کرائے یا آپ اسے بتلاکر اس کی طرف سے کراسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کسی جانور کے لیے قربانی کی نیت کرنے سے قربانی کرنا واجب نہ ہوگا
202 مناظرغریب آدمی نے قربانی کا دوسرا جانور خریدلیا، پھر پہلا گمشدہ مل گیا، تو قربانی ایك كی ضروری ہے یا دونوں كی؟
821 مناظریوکے جانور فلاح و بہبود کے قانون میں یہ بات ضروری ہے کہ جو جانور بغیر بے ہوش کئے ہوئے ذبح کیاجاتا ہے اس کو ذبح کرنے کے بعد کم از کم ۲۰/سکنڈتک زمین پر نیچے رکھا جائے۔اس جانورکے زور کو کم کرنے کے لیے، اور دونوں یعنی جانور اور ذبح کرنے والے کے زخمی ہونے کے امکان کو ختم کرنے کے لیے۔ اس حالت میں ، قانون کی اقتداء کرنے کے لیے اگر قربانی سے پہلے بے ہوش کرنے کے بجائے اگر جانور کی قربانی کے فوراً بعد بیہوش کیا جائے تاکہ ذبح کرنے والا دوسرے جانور کی جانب جلدی سے متوجہ ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟ میں آپ کو اس عمل کا کچھ سائنسی پہلو بتا دیتا ہوں۔ خون کے بند ہونے سے پہلے الیکٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ الیکٹرک جانور کے دل کو فوراً قبضہ میں کرلیتا ہے اور اس سے خون کی مقدار میں کمی ہوتی ہے جو کہ جانور سے بہتا ہے۔الیکٹرک جھٹکا جانور کو بے حرکت کردیتا ہے اور طبعی درد ، جھٹکا اورکپکپی واقع نہیں ہوتا ہے اور اس سے وہ خون جو جانور سے بہتا ہے کم ہوجاتا ہے۔ جانور کی موت بہت جلد ہوتی ہے ایک منٹ سے کم میں۔
1652 مناظرجب کسی عورت کا انتقال ہوتاہے تو کیا اس کا شوہر اس کو مرنے کے بعد دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں دیکھ سکتا ہے تو کیوں؟ ٹھیک اسی طرح جب کسی مرد کا انتقال ہوتاہے تو کیا اس کی بیوی اس کو مرنے کے بعد دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟ اگر دیکھ سکتی ہے تو کیوں؟ (۲)ایک والد ہے اور اس کا لڑکا ہے دونوں کی ایک کمپنی میں علیحدہ نوکری ہے یا ان دونوں کا علیحدہ کاروبار ہے تو کیا ان دونوں پر قربانی کرنا فرض ہے یا ایک کرسکتا ہے اور دوسرے کا نام قربانی میں لیا جائے گا؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔ (۳)کیا گھر کے تمام لوگوں پر قربانی فرض ہے؟ (۴)میاں اوربیوی ہیں اور ان کے دو چھوٹے بچے ہیں اور شوہر قربانی کرنا چاہتاہے تو کیا اس کو اپنی بیوی اور بچوں کی طرف سے قربانی کرنا ضروری ہے؟ (۵)اگر بیوی بھی مال دار عورت ہے اوروہ بھی نوکری کرتی ہے تو کیا اس کو علیحدہ قربانی کرنی ہوگی اپنے شوہر کے ساتھ یا یہ صرف اس کے شوہر پر ہے؟ برائے کرم جہاں تک ممکن ہوسکے تفصیل سے لکھیں ۔ (۶)جب کسی مرد کا انتقال ہوتا ہے تو کیا عورت پر عدت ضروری ہوتی ہے یا اس کا کوئی متبادل موجود ہے؟
3930 مناظر