عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 18126
میرا
سوال قربانی کے متعلق ہے۔ میرے والد صاحب نے گزشتہ برسوں میں قربانی واجب ہونے کے
باوجود کچھ سال کی قربانی نہیں کی ہے۔ تو اب واجب قربانی کی قضا کس طریقہ سے کی
جائے؟ کیا میں ہر سال ان کی طرف سے ایک قربانی کرتا رہوں، یا پھر اور کیا شکل ہے؟

جواب نمبر: 18126
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):385tb=2517-1/1431
قربانی کی قضا قربانی کی شکل میں نہیں ہوتی بلکہ ہرسال کی قربانی کے بدلہ میں ایک اوسط درجہ کے بکرے کی قیمت غریبوں پر صدقہ کرنا ہوگا، مثلاً اوسط درجہ کا بکرا چار ہزار کا ملتا ہے تو چار ہزار روپے نقد آپ کو غریبوں اور محتاجوں پر صدقہ کرنا ہوہوگا۔ یہ صرف ایک سال کی قربانی کی قضا ہے، اسی طرح جتنے سالوں کی قربانی نہیں کی ہے چار ہزار کے حساب سے ہرسال کی قیمت کو صدقہ کرنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند