• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 17521

    عنوان:

    میرے اوپر قرضہ ہے جو ہر مہینے اتارنا پڑتا ہے اور ایک پلاٹ بھی ملکیت میں ہے، جس کی قسط جارہی ہے، کیا میرے ذمہ قربانی کرنا واجب ہے۔

    سوال:

    میرے اوپر قرضہ ہے جو ہر مہینے اتارنا پڑتا ہے اور ایک پلاٹ بھی ملکیت میں ہے، جس کی قسط جارہی ہے، کیا میرے ذمہ قربانی کرنا واجب ہے۔

    جواب نمبر: 17521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1870=1508-12/1430

    آپ کے اوپر جتنے قرض ہیں وہ ادا کرنے کے بعد سونا، چاندی روپے اورحاجت اصلیہ سے زائد اتنے سامان اگر آپ کے پاس نہیں ہیں، جن کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدر ہوجائے تو آپ پر قربانی واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند