عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 172401
جواب نمبر: 172401
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1203-1052/D=12/1440
(۱) شیعہ کی معتبر کتابوں میں تحریفِ قرآن، سبِ شیخین رضی اللہ عنہما، اسی طرح حضرت ام الموٴمنین عائشہ رضی اللہ عنہا پر زنا کی تہمت وغیرہ کفریہ عقائد کی صراحت ہے، جو شخص ان عقائد کفریہ کا معتقد ہے اس کا ذبیحہ حرام ہے۔ اور جو شیعہ ان کفریہ عقائد کا قائل نہ ہو تب بھی اس کا ذبیحہ واجب الاجتناب ہے، اور اگر شیعہ اور اہل سنت کے ذبیحہ ہونے میں تردد ہو تو تردد کی صورت میں شیعہ ہی کا ذبیحہ مانا جائے گا۔ لہٰذا اس سے بھی اجتناب کریں۔
(۲) آپ گوشت کھانے سے عذر کردیں، مثلاً یہ کہ میں پرہیزی کھانا سبزی وغیرہ کھاتا ہوں۔
(۳) اگر گوشت کا سالن ہے تو بغیر بوٹی کے صرف سالن کھانے سے بھی احتراز کریں۔ ہاں دوسری چیز مثلاً آلو وغیرہ کا سالن کھاسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند