• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172313

    عنوان: جانچ کرائے بغیر جانور ذبح کرنا جب کہ قانونا ضروری ہو

    سوال: جرمنی میں یہ قانون ہے کہ جب آپ جانور ذبح کریں (بھیڑ یا گائے، وغیرہ) تو اس جانور کو ڈاکٹر سے چیک کرنا پڑے گا، اور چیکنگ میں پندرہ یور لگتے ہیں ، تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں جانور کو ڈاکٹر سے چیک کرائے بغیر ذبح کرلوں اور یہ رقم بچالوں؟

    جواب نمبر: 172313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1075-844/sn=12/1440

    چیک کرائے بغیر جانور ذبح کریں گے تو شرعا اس میں کوئی گناہ نہیں ہے؛ لیکن چونکہ آپ کے یہاں حکومت کی طرف سے چیک کرانے کا قانون ہے اورظاہر ہے کہ پکڑے جانے پر سزا وغیرہ کی بھی نوبت آسکتی ہے؛ اس لیے خلاف ورزی سے احتیاط چاہئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو ہر اس کام سے بچنے کی ترغیب دی جو ان کے لیے ذلت کا باعث بن سکے۔

    عن حذیفة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:لا ینبغی للمؤمن أن یذل نفسہ ، قالوا: وکیف یذل نفسہ؟ قال: یتعرض من البلاء لما لا یطیق.(سنن الترمذی ، رقم:2254)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند