عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 170973
جواب نمبر: 170973
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 949-877/M=10/1440
اگر حلال جانور کو ذبح کرتے وقت تسمیہ (بسم اللہ) عمداً ترک کر دیا یعنی جان بوجھ کر بسم اللہ پڑھنا چھوڑ دیا تو ذبیحہ حلال نہیں ہوگا اس کا گوشت کھانا حرام ہے ہاں اگر سہواً بسم اللہ چھوٹ جائے یعنی بھول سے بسم اللہ پڑھے بغیر ذبح کردیا تو اس صورت میں ذبیحہ حلال ہے اس کا گوشت جس طرح چاہیں کھاسکتے ہیں۔ لا تحل ذبیحہ ․․․․․ تارک تسمیة عمداً فإن ترکہا ناسیاً حل الخ (درمختار) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند