عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 168512
جواب نمبر: 168512
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 622-556/H=06/1440
(۱) اگر کوئی مسلمان بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر چھری چلائے اور ایک دفعہ میں ذبح نہ ہوئی اس لئے اُسی وقت دوبارہ چھری چلا کر صحیح طریقہ پر ذبح کردی تو مرغی حلال ہوگئی اس کا بیچنا بھی درست ہے اگر کوئی اور صورت ذبح کرنے میں پیش آئی ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔
(۲) سینہ پر داغ سے کس قسم کا داغ مراد ہے؟ کسی بیماری کاداغ ہوتا ہے یا کسی اور طرح کا ہوتا ہے۔ (ب) گاہک لنگڑی مرغی کا گوشت کیوں نہیں لیتا؟
(۳) پڑھ سکتے ہیں البتہ اگر نماز خوانخواستہ قضاء ہو جائے تو چاہئے کہ جلد سے جلد اداء کرلیا کریں کہ موت و حیات کا کچھ پتہ نہیں دوسرے یہ کہ اگر آپ صاحب ترتیب ہیں یعنی بالغ ہونے کے وقت سے اب تک چھ نمازیں قضاء نہیں ہوئیں اگر ہوئیں تو اُن کو ادا کرلی ہیں تو ایسی صورت میں وقتیہ قضاء ہوگئی اور ظہر کا وقت آگیا تو ظہر کی نماز پڑھنے سے پہلے فجر کی قضاء کو پڑھنا واجب ہے اگر آپ صاحب ترتیب ہیں تو بہشتی زیور میں اس کو تفصیل سے ملاحظہ کرلیں۔
(۴) ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ فاتحہ (الحمد شریف پوری سورت) تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کرکے جہاں تک ہاتھ بسہولت پہونچیں جسم پر پھیر لیا کریں۔
(۵) مکروہات سے نماز کو بچائیں اور سنت کے مطابق تمام ارکان کو اداء کرنے کی کوشش کریں جو کچھ نماز میں پڑھا جاتا ہے اس کے معنی کو سمجھ کر پڑھیں اگر معنی یاد نہ ہوں تو کسی مترجم نماز کی کتاب میں دیکھ کر یاد کرلیں مقامی علماء کرام ایسی کتاب کی طرف ان شاء اللہ رہنمائی کردیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند