• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165237

    عنوان: مرحوم کی طرف سے عقیقہ کرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی آدمی کا انتقال ہو جائے تو اس آدمی کے نام سے عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:66-26/L=1/1440

    عقیقہ کا تعلق زندہ آدمی سے ہے ،وفات پاجانے کے بعد عقیقہ مسنون ومستحب نہیں رہتا،تاہم اگر کردیاجائے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند