• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164929

    عنوان: جس بكرے كو كتے نے كاٹ لیا ہو اس كی قربانی كرنا اور اس كا گوشت كھانا كیسا ہے؟

    سوال: ہم نے گھر پر ایک بکرہ پالا ہوا ہے جس کو ۶ مہینے پہلے ایک کتے نے کاٹا تھا ، اس کا گھریلو علاج کرایا گیا، اس کوکوئی بھی انجکشن (ریبیج )نہیں دیا گیا، جانور اب صحت مند ہے اور پہلے سے تندرست بھی ہو گیا ہے اورکوئی بھی ظاہری عیب نظر نہیں آرہا، برا ئے مہربانی واضح فرمائیں کہ اس کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 164929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1399-1069/B=12/1439

    اس بکرے کی قربانی درست ہے لیکن اس بکرے کا گوشت کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ کتے نے جس کو کاٹ لیا ہو اس کے زہریلے اثرات پورے جسم میں اور ہرہر جزء میں سرایت کرجاتے ہیں، اس لیے اس کا گوشت نہ کھانا چاہیے، بلکہ اسے گڑھا کھود کر کہیں دفن کردینا چاہیے۔

    اگر زہر کا اثر ختم ہوگیا ہے تو اس کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند