• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 16202

    عنوان:

    (۱)عقیقہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا اس کے بڑے جانور میں حصوں کی تقسیم قربانی کے جانور کی طرح سات حصوں میں ہوتی ہے؟ کیا ایسی صورت میں ہم مسلمانوں کے لیے شرعا یہ حلال ہے کہ ہم اپنے قریبی عزیز جو کہ شیعہ اثنا عشری مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔کیا ہم اس کی خواہش پر عقیقہ کی قربانی کے بڑے جانور میں اس کا حصہ رکھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس شخص کی ایمانی حیثیت کے بارے میں جو خود تو مسلمان ہے اور ختم نبوت کا قائل ہے مگر مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیرو کاروں کے تمام تر نظریات کو بخوبی جاننے کے باوجود انھیں مسلمان اور مومن تصور کرتاہے۔ اس شخص کے بچے بچیاں بھی اپنے باپ کے نظریات کی سو فیصد حامی ہیں۔ کیا ان کے ان نظریات کی موجودگی میں ہم اپنے بچے بچیوں کو ان کے ساتھ ازدواجی رشتوں میں منسلک کرسکتے ہیں؟ (۳)کیا مرزا غلام احمد قادیانی کے نظریات کو جاننے کے باوجود جو شخص اسے مرتد اور زندیق نہ ماننے کے بجائے مسلمان تصور کرتا ہو تو ایسے مسلمان کی اپنی ایمانی حیثیت کیا ہوگی؟ (۴)قادیانیوں کے ساتھ ہم مسلمان کس حد تک معاشرتی تعلقات رکھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1800=271k-10/1430

    (۱) عقیقہ کرنا مستحب ہے۔ (ب) جی ہاں بڑے جانورمیں سات حصے عقیقہ کے کیے جاسکتے ہیں۔ (د) نہیں، شیعہ اثنا عشری کافر مرتد ،ان کا حصہ اپنے جانور میں نہ رکھا جائے۔

    (۲) اجتناب کرنا چاہیے، اس سے بچوں کے بھی گمراہی میں پڑنے کا سخت اندیشہ ہے۔

    (۳) مرزا غلام احمد قادیانی دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، انھیں مومن تصور کرنے کا عقیدہ سراسر گمراہی ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی کا اور اس کے متبعین کا کفر بدیہی ہے، اس میں ذرا بھی شک کی گنجائش نہیں، لہٰذا جو شخص قادیانیوں کو مسلمان تصور کرتا ہے، وہ علمائے امت کے اجماع کے خلاف کرتا ہے اور اس کا ایمان سلامت نہیں رہ جاتا۔

    (۴) قادیانیوں کے ساتھ کسی بھی حد تک معاشرتی تعلقات رکھنا جائز نہیں ہے، ملکی قوانین کا لحاظ رکھتے ہوئے ان سے کلی اجتناب لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند