عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 16003
قربانی
کے لیے جانور کتنے سال کا ہونا چاہیے؟
قربانی
کے لیے جانور کتنے سال کا ہونا چاہیے؟
جواب نمبر: 16003
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی:/1430 1478=1480/م
اونٹ کم سے کم پانچ سال، گائے، بیل، بھینس، دو سال، اور بکرا، بکری ایک سال کا ہونا شرط ہے، البتہ بھیڑیا دنبہ ایک سال سے کم کا ہو اور اتنا فربہ ہو کہ دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہے، تو اس کی بھی قربانی درست ہے: وصح الثني فصاعدًا، والثني ہو ابن خمس من الإبل وحولین من البقر والجاموس وحول من الشاة الخ وصح الجذع ذو سنة أشہر من الضأن إن کان بحیث لو خلط بالثنایا لا یمکن التمییز من بعد ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند