عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 154439
جواب نمبر: 154439
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1406-1324/sn=2/1439
قرآن وحدیث کی روشنی میں تین طرح کے جانوروں کی قربانی شرعاً جائز ہے؛ بقر، غنم اور ابل، ”بقر“ کے اندر گائے؛ بیل اور بھینس سب داخل ہیں، چنانچہ معتبر کتب لغت میں یہ تصریح ہے کہ ”الجاموس“ نوع من البقر یعنی بھینس از قسم بقر ہے۔ (دیکھیں: تاج العروس اور المصباح المنیر وغیرہ)؛ اس لیے ”بھینس“ کی قربانی بلا شبہ جائز ہے اور اس کی وجہ وہ ہے جو اوپر لکھی گئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند