• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154369

    عنوان: کیا گھوڑے اور ہرن کی قربانی کی جاسکتی ہے ؟

    سوال: کیا گھوڑے اور ہرن کی قربانی کی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 154369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1249-1033/D=11/1438

    گھوڑے اور ہرن کی قربانی جائز نہیں، قربانی صرف اِن جانوروں کی جائز ہے بکری بکرا، بھیڑ، دنبہ، گائے بیل، بھینس بھینسا، اونٹ اونٹنی ان کے علاوہ اور کسی جانور کی قربانی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند