• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 15077

    عنوان:

    ایک آدمی نے بٹائی پر ایک بکری دیا اس سے دو بچے ہوئے تین مہینے کے بعد بٹائی پر دینے والے نے اس میں سے ایک خصی لے کر قربانی کی، قربانی صحیح ہوئی یا نہیں؟

    سوال:

    ایک آدمی نے بٹائی پر ایک بکری دیا اس سے دو بچے ہوئے تین مہینے کے بعد بٹائی پر دینے والے نے اس میں سے ایک خصی لے کر قربانی کی، قربانی صحیح ہوئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 15077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1377=272tl/1430

    بکری کو بٹائی پر دینا جائز نہیں یہ از قبیل اجارہ فاسدہ ہے، اس صورت میں بچہ اصل مالک کا ہوگا اور اجیر کے لیے اجر مثل واجب ہوگا، پس اگر بٹائی پر دینے والے نے پیداشدہ بچے میں سے ایک خصی لے کر قربانی کردی تو قربانی درست ہوگئی، بشرطیکہ وہ خصی ایک سال سے کم کا نہ ہو: وعلی ہذا إذا دفع البقرة إلی إنسان بالعلف لیکون الحادث بینہما نصفین فما حدث فہو لصاحب البقرة ولذلک الرجل مثل العلف الذي علفہا وأجر مثلہ فیما قام علیہا (فتاوی عالمگیری: ۲/ ۳۳۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند