عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 13551
عقیقہ کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ (۲)اگر باپ کی وفات ہوچکی ہو تو کیا بچے خود
اپنا عقیقہ اپنے خرچے پر کرسکتے ہیں؟ (۳)کیا
ایک گائے میں ماں، باپ اور بچے ایک ساتھ عقیقہ کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ان کی
تقسیم کس طرح کی جائے؟

جواب نمبر: 13551
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 916=725/ل
جس کے ذمہ بچہ کا نفقہ واجب ہے، اسی کے ذمہ عقیقہ بھی ہے۔
(۲) آدمی اپنا عقیقہ خود اپنے خرچے سے کرسکتا ہے۔
(۳) جی ہاں! ایک گائے، بھینس اونٹ میں ماں باپ اور بچے ایک ساتھ عقیقہ کرسکتے ہیں، اور دو دو حصے باپ اور لڑکے کی طرف سے ہوجائیں گے اورایک حصہ ماں کی طرف سے ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند