• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 131071

    عنوان: سانڈ کی قربانی کرے توکیا یہ قبول ہوگا؟

    سوال: جیسا کہ ملکی قانون کے مطابق بیل /سانڈ کی قربانی کرنے کی اجازت نہیں ہے تو اگر کوئی مسلمان بیل/سانڈ کی قربانی کرے توکیا یہ قبول ہوگا؟

    جواب نمبر: 131071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1252-1211/SN37=01/1438

    گائے، بیل/ سانڈ مباح اور حلال جانور ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ازواج مطہرات کی طرف سے گائے کی قربانی کی جیسا کہ کتبِ حدیث میں مصرح ہے؛ اس لیے گائے اور بیل کی قربانی کرنا شرعاً جائز ہے، اگر کوئی کرے گا توبشرطِ اخلاص وہ عند اللہ مقبول بھی ہوگی؛ لیکن چوں کہ گائے اور بیل کی قربانی کرنا بعض صوبوں میں قانوناً منع ہے، پکڑ میں آنے والے کو سزا دی جاتی ہے، اسے رسوا کیا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ اپنے کو کسی خطرے میں ڈالنا کوئی عقل مندی نہیں ہے؛ اس لیے اس سے احتیاط کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند