عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 130999
جواب نمبر: 130999
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1131-1221/B37=01/1438
جس عالم کا مشغلہ پڑھنے لکھنے کا ہو ان کے پاس جس قدر کتابیں ہوتی ہیں وہ ضرورت کے لیے ہوتی ہیں ضرورت کسی وقت بھی پڑ جاتی ہے، بروقت ہر کتاب نہیں دیکھی جاتی بلکہ ضرورت کے وقت ہی دیکھی جاتی ہے اس لیے انہیں ضرورت سے زائد سمجھنا درست نہیں، وہ قربانی کے نصاب میں شامل نہیں ہوسکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند