معاملات >> حدود و قصاص
سوال نمبر: 609176
قبیلہ عرینہ کے لوگوں کو قتل کرنے کی وجہ
مشہور حدیث ہے کہ قبیلہ عرینہ کے لوگوں کو جب اونٹ کے دودھ اور پیشاب استعمال کرنے سے شفا ملی تو وہ مرتد ہو کر بھاگ گئے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چرواہے کو بھی شہیدکردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو پکڑوا کر قتل کروایا اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروا کر انہیں اندھا بھی کردیا ۔کیا یہ سب سزائیں مرتد ہونے کی بنا پر دی گئیں یا چرواہا شہید کرنے پر؟ نیز ان کی نعشوں کا مثلہ کیوں کروایا گیا؟
جواب نمبر: 609176
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:798-597/L=6/1443
مذکورہ بالا حدیث میں ذکر کردہ سزائیں چرواہے کو شہید کرنے پر قصاصا دی گئی تھیں اور اس وقت تک مثلہ کرنے کی ممانعت وارد نہیں ہوئی تھی ۔
وفی المجمع فعلہ قصاصا ؛ لأنہم سملوا عین الراعی وقطعوا یداہ ورجلہ، وکان قبل النہی عن المثلة.( حاشیة البخاری/1/37/ ط: مختار ایند کمپنی دیوبند )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند