• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 606694

    عنوان:

    گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو تاوان کس کے ذمہ ہے؟

    سوال:

    میں کوئٹہ کا رہائشی ہوں میں نے لاہور جانا تھا جس کی میں نے بس میں ٹکٹ بھی کروا لی تھی میرا ایک دوست جو کراچی کا رہائشی ہے اس نے اصرار کیا کہ میں اس کے ساتھ کراچی سے اس کی گاڑی میں لاہور جاؤں چنانچہ میں نے اپنا ٹکٹ کینسل کروا کر کراچی کا سفر کیاکراچی رات پہنچ کر صبح سویرے دوست کے ساتھ لاہور کا سفر شروع کیا راستے میں دوست نے مجھے گاڑی چلانے کے لیئے دی اور خد فرنٹ سیٹ پر سو گیا موٹر وے پر گاڑی چلاتے مجھے نیند آگئی اور گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور تقریباً چار سے پانچ لاکھ کا نقصان ہوا اب پوچھنا یہ تھا کہ گاڑی کا نقصان کس کے اوپر ہو گا ۔ جزاکم اللّٰہ خیراً

    جواب نمبر: 606694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 218-184/B=03/1443

     صورت مذکورہ میں گاڑی کے نقصان کا تاوان گاڑی چلانے والے کے اوپر ہوگا، اسی کا قصور ہے کہ نیند کی حالت میں گاڑی چلائی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند