• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 606262

    عنوان:

    قتل سبب کی دیت کیا ہے؟

    سوال:

    صورت مسئولہ یہ ہے کہ ایک آدمی نے شیر شکار کرنے کے لیے گہڑا کھودا تھا ابھی شیر گر گیا شیر دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوگئے اور ایک آدمی گر گیا اس نے دوسرے کو پکڑ لیا دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا اور تیسرے نے چوتھے کوپکڑ لیااور چاروں گر گئے اور شیر نے مار لیے ابھی یہ پوچھنا تھا کہ اس پر دیت کس طرح آئیگا ؟

    جواب نمبر: 606262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 134-97/B=02/1443

     بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوال کی نوعیت اپنی طرف سے گڑھی گئی ہے، حقیقت میں یہ نوعیت پیش نہیں آئی ہے۔ ایسے سوالات کرنا شرعاً درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند