• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 36040

    عنوان: جانوروں كے ساتھ مباشرت كرنے كی سزا

    سوال: میں نے ایک اسلامی کتاب میں پڑھا ہے کہ غسل کرنے کی شرائط میں لکھا ہوا تھا کہ جانور یا چوپائے سے شہوت پوری کرنے کے بعد غسل کرنا فرض ہے۔ کیا چوپائے یا جانوروں سے شہوت کی جا سکتی ہے ؟ اگر نہیں تو یہ کام کرنے والا کس سزا کا مستحق ہے؟

    جواب نمبر: 36040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 97=51-2/1433 چوپائے یا جانوروں سے شہورت پوری کرنا ناجائز ہے، شرعاً ایسا شخص لائق تعزیر اور سزا کا مستحق ہے، البتہ سزا میں کوئی تحدید نہیں ہے بلکہ یہ قاضی کی رائے پر موقوف ہے، وہ حسب حال جو سزا چاہے تجویز کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند