• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 161733

    عنوان: جس گاڑی میں ٹکر لگی كیا اس کے ڈرائیور پر کفارہ ہے

    سوال: میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ جدہ سے مدینہ جا رہا تھا، گاڑی میں میری والدہ ، بھائی اور بھائی کی بیوی اور بچے تھے۔ ہماری گاڑی کو پیچھے سے آکر دوسری گاڑی نے ٹکر مارا اور ہماری گاڑی پلٹ گئی۔ مجھے اس دن کا زیادہ یاد نہیں ہے مجھے ایسا وہم ہوتا ہے یا شک ہوتا ہے مجھے بھی نیند لگ گئی تھی شاید ہماری گاڑی کی اسپیڈ لمٹ کے اندر تھی۔ گاڑی میں سے تین لوگوں کا انتقال ہوگیا: میرے دو بھائی کی بیوی اور بڑے بھائی کا لڑکا جس کی عمر گیارہ سال تھی۔ برائے مہربانی اس کا کفارہ بتائیں۔ پیچھے سے جس گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر مارا ہے، اس کی اسپیڈ زیادہ تھی۔ گاڑی میں چلا رہا تھا۔

    جواب نمبر: 161733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1124-1010/H=9/1439

    جب کہ آپ کی گاڑی میں پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی اور آپ کا اس میں کچھ قصور نہیں تھا تو آپ پر کسی قسم کے کفارہ کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اللہ تعالی حادثہ میں شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور درجاتِ عالیہ سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند