معاملات >> حدود و قصاص
سوال نمبر: 146854
جواب نمبر: 146854
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 282-354/B=4/1438
امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک سمندر میں غرق کرکے ماردینا قتل شبہ عمد ہے،اور قتل شبہ عمد میں قصاص نہیں ہے۔ امام صاحب کی دلیل حدیث ہے عن أبي بکرة (رض) قال قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: لا قود إلا بالسیف رواہ ابن ماجہ۔ دوسری حدیث ہے: ألا أن قتیل خطأ العمد قتیل السود والعصا․ صاحب اعلاء السنن لکھتے ہیں: إذا تحقق ثبوت الحدیث فنقول: معنی الحدیث أن القصاص لا یجب إلا إذا قتل بالحدیدة أو ما في معناہ، وأما إذا کان قتل بالعصا الکبیر ونحوہ فلا کما یدل علیہ روایة جابر إعلاء السنن: ۱۸/ ۸۴، ط: اشرفیہ دیوبند۔ من غرق صبیا إلخ، یہ حدیث موقوف ہے اور حدیث مرفوع کے ہوتے ہوئے حدیث موقوف سے استدلال درست نہیں۔ یا یہ حدیث تعزیر پر محمول ہے قال صاحب التنقیح: في ہذا الإسناد من یجہل حالہ، وقال الأنزاری: الحدیث غیر موصوف إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم ولئن صح فہو محمول علی السیاسة بإضافة التفریق إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم․ البنایة: ۱۳/ ۹۸، ط: اشرفیہ دیوبند، قلت قد ذکرنا أن البیہقي رواہ مرفوعا ولکنہ ضعیف لا تقوم بہ الحجة․ البنایة: ۱۳/ ۹۹․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند