• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9811

    عنوان:

    اسلام وعلیکم حضرت میں نےاپنے ایک ذاتی کام کے سلسلے جمعرات کی رات کو استخارہ کی دعا اور درود شریف پڑہتے ہوے سوگیا- میں نے خواب میں دیکھا کے میری بڑی ہمشیرہ صاحبہ کو انکے جیٹھ صاحب کا فون آتا ہے وہ ان سے فون پر کچھ کہتا ہے تو ہمشیرہ صاحبہ پریشان ہوکر فون مجھے دیتی ہے اور کھتے ہے دیکھوں یہ کیا بتا رہے ہے- میں ان سے فون پر پوچھتا ہوں کہ کیا ہوا تو وہ انتہای قرب و تکلیف کے انداز میں کھتے ہے کہ ان کے بھای یعنی میرے دلھا بھای کا ایکسڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے- حضرت براے مھربانی جلد از جلد اس خواب کی تعبیر عنایت فرماے کہ آیا یہ وہ کام جس کے لے میں نے استخارہ کیا تھا کرنے کی طرف اشارہ ہے یہ نہ کرنے کی طرف؟ آپ حضرات سے دعا کی گزارش ہے- اللہ پاک آپ لوگوں کو جزاے خیر عطا فرماے -آمین-

    سوال: اسلام وعلیکم حضرت میں نےاپنے ایک ذاتی کام کے سلسلے جمعرات کی رات کو استخارہ کی دعا اور درود شریف پڑہتے ہوے سوگیا- میں نے خواب میں دیکھا کے میری بڑی ہمشیرہ صاحبہ کو انکے جیٹھ صاحب کا فون آتا ہے وہ ان سے فون پر کچھ کہتا ہے تو ہمشیرہ صاحبہ پریشان ہوکر فون مجھے دیتی ہے اور کھتے ہے دیکھوں یہ کیا بتا رہے ہے- میں ان سے فون پر پوچھتا ہوں کہ کیا ہوا تو وہ انتہای قرب و تکلیف کے انداز میں کھتے ہے کہ ان کے بھای یعنی میرے دلھا بھای کا ایکسڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے- حضرت براے مھربانی جلد از جلد اس خواب کی تعبیر عنایت فرماے کہ آیا یہ وہ کام جس کے لے میں نے استخارہ کیا تھا کرنے کی طرف اشارہ ہے یہ نہ کرنے کی طرف؟ آپ حضرات سے دعا کی گزارش ہے- اللہ پاک آپ لوگوں کو جزاے خیر عطا فرماے -آمین-

    جواب نمبر: 9811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 7=49/ ھ

     

    استخارہ سے متعلق تو یہ عرض ہے کہ جس کام کے لیے کیا تھا اگر اس کے انجام دینے کی طرف میلان ہو تو کرلینا درست ہے، اور اگر دل میں رجحان یہ ہو کہ اس کام کو چھوڑدینا چاہیے تو بہتر یہ ہے کہ اُس کام کو اختیار نہ کریں، بلکہ ترک کردیں اور جو خواب آپ نے دیکھا ہے اس کا تعلق استخارہ سے نہیں ہے اور تعبیر خواب کی یہ ہے کہ اعمال صالحہ کے اختیار کرنے اور افعال سیئہ سے بچنے میں کچھ غفلت و سستی آپ کے دولھا بھائی سے ہورہی ہے، اس کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی گئی ہے، اللہ پاک ظاہری وباطنی فتنوں سے س کی حفاظت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند