• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9757

    عنوان:

    میں پچھلے ایک دو سالوں سے خواب میں اپنے آپ کو بے لباس دیکھتی ہوں اور خواب میں یہ بھی محسوس کرتی ہوں کہ میں اپنے بے لباس ہونے کو برا سمجھتی ہوں مگر کوئی بھی اسے برا نہیں سمجھتا۔

    سوال:

    میں پچھلے ایک دو سالوں سے خواب میں اپنے آپ کو بے لباس دیکھتی ہوں اور خواب میں یہ بھی محسوس کرتی ہوں کہ میں اپنے بے لباس ہونے کو برا سمجھتی ہوں مگر کوئی بھی اسے برا نہیں سمجھتا۔

    جواب نمبر: 9757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2604=2098/ ھ

     

    چست یا باریک لباس پہننے یا کسی کو پہنانے نیز ایسے لباس کو اچھا سمجھنے پر خواب میں تنبیہ ہے، کیونکہ اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، آپ کثرت سے بہشتی زیور دیکھنے او سننے سنانے کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند