• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9519

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میرے شوہر اکٹھے اپنی گاڑی میں جارہے ہیں، میں نے دیکھا کہ قرآن پاک کے تیس پارے الگ الگ اجزا کی صورت میں ایک گندے نالے میں پڑے ہوئے ہیں۔ میں ان پاروں کو گندگی سے نکال کر نالے کے قریب پڑے ایک میز پر رکھ دیتی ہوں۔ پھر میرا دوبارہ گزر اسی نالے پر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ اسی طرح ایک اور قرآن پاک اجزا کی صورت میں اس گندے نالے میں موجود ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ یٰسین شریف کے بھی بہت سارے نسخے ہوتے ہیں، میں وہ سب بھی نکال کر پہلے سے نکالے ہوئے قرآن پاک کے ساتھ رکھ دیتی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2497=1941/ ھ

    تعبیر اور تنبیہ بتوسط خواب یہ ہے کہ اس وقت عامةً اعمال صالحہ میں کوتاہی اور گناہوں پر جسارت بیجا کا تحقق ہے، غفلت شعاری انتہا درجہ پر پہنچی ہوئی ہے، شہرت وتفاخرریا و نمود کی طرف مسلمانوں کے قلوب بہت متوجہ ہیں، پند و نصائح بھی کارگر نہیں ہورہی ہیں، قرآنِ مقدس کے حقوق سے بے پرواہی بڑھتی جارہی ہے، اور آلاتِ لہو ولعب میں قرآن شریف کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے، اللہ پاک مسلمانوں کی نیز شعارِ اسلامی کی، ناپاک عزائم اورنجس طریقوں سے حفاظت فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند