• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 921

    عنوان: کیا سموئیل ( Samuel)نام رکھنا درست ہے؟ اس کا کیا معنی ہے؟

    سوال:

    (۱) کیا سموئیل ( Samuel)نام رکھنا درست ہے؟ اس کا کیا معنی ہے؟

    (۲) برطانیہ کے اندر مئی جون جولائی میں عشاء یا فجر کاوقت نہیں رہتا۔ علماء فرماتے ہیں کہ پھر بھی عشاء اور فجر پڑھنی ہے درج ذیل صورتوں میں سے کسی صورت کے مطابق:(الف) اقرب الایام (ب) اقرب البلاد (ج) نصف (د) چھٹا حصہ عشاء کے لیے اور ساتواں حصہ فجر کے لیے۔

     میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی شخص کبھی پہلی صورت کے مطابق اور کبھی چوتھی صورت کے مطابق نماز پڑھ سکتا ہے؟ کیوں کہ ان مذکورہ بالا چاروں اوقات میں سے کسی کے متعلق کوئی راجح قول نہیں ہے۔

    دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  488/ن = 176/ن)

     

    (۱) یہ نام رکھ سکتے ہیں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ سَمْویل کے معنیٰ ہیں پرندہ یا زیادہ پروندوں والا شہر۔ سَمْویل: طائر وقیل بلدة کثیرة الطّیر (لسان العرب:6/371، ط بیروت، لبنان)

    (۲) اس سلسلہ میں حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم کے مرتب کردہ نقشہ اوقاتِ نماز کے مطابق عمل کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند