• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9039

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب کسی کے ساتھ کوئی جن یا تعویذ کا مسئلہ ہوتا ہے تو وہ عامل یا علما کے پاس جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تم نے فلاں جگہ یہ کیا تھا اس لیے وہ جن تم کو تنگ کرتا ہے یا فلاں نے تم پر تعویذ کیا ہے۔ حضرت میرا ایمان ہے کہ غیب کا علم صرف اللہ جل شانہ کو ہے تو جو باتیں وہ لوگ بتاتے ہیں و ہ تو ایسی باتیں ہوتی ہیں گویا وہ سب منظر ان کے سامنے ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں کہ کیا وہ کوئی الگ علم ہے، جو جنات کے پاس ہے؟ برائے کر اس فتنہ کے دور میں آپ ہی ہیں جن کے ذریعہ اللہ ہماری حفاظت فرما رہا ہے۔ اس مسئلہ کے بارے میں ذرا تفصیل سے لکھیں کہ یہ سب کیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2233=1822/ ب

    جنات کوعلم غیب نہیں ہے، یہ لوگوں کے بیچ میں رہتے ہیں اور لوگوں کو نظر نہیں آتے، وہ لوگوں سے سن کر اپنے عاملین کو بتاتے ہیں، وہ بھی اس عامل کو جسے صحیح طریقہ معلوم ہو اورجنات میں بھی نیک اور شریر دونوں طرح ہوتے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ جواطلاع دیں وہ صحیح ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند