متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 9014
میں ڈاکٹر ی پیشہ سے تعلق رکھتا ہوں اوراس شعبہ میں آگے مزید پڑھائی کررہا ہوں۔ الحمد للہ لاتور کے اجتماع میں نیک صالحہ بیوی سے میرانکاح ہوا اوروہ الحمد للہ آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ الحمد للہ اکثر جماعتوں میں بھی جاتا ہوں اور نمازوں کی بھی پابندی ہے۔ کبھی کبھی نماز جماعت سے نہیں ہوتی تنہا ادا کرلیتا ہوں۔ پیشہ کی وجہ سے غیر مسلموں سے بھی اختلاط رہتا ہے۔ الحمد للہ تین مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوئی تعبیر طلب ہے۔ سب سے پہلے غالباً جب میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی کررہا تھا توخواب دیکھا کہ مسجد میں ہوں،جماعت کا وقت ہوچکا ہے، صفیں لگی ہوئی ہیں، تبھی کوئی کہتا ہے کہ رک جاؤ نماز پڑھانے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں۔ کیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھی ،سفید لباس ،خوبصورت چہرہ، سیڑھیوں سے اتر کر تشریف لائے۔ درمیان میں دوسری مرتبہ خواب دیکھا کہ میں ایک نامعلوم جگہ کھڑا ہوں ۔اور سوچ رہا ہوں کہ کون سا طریقہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جانب سے حضرت عیسی علیہ السلام (دراز قد، لمبی زلف) چل کر آرہے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور چل کر آئے (اسی چال سے جس کا تذکرہ سیرت کی کتابوں میں پڑھا ہے اور حلیہ مبارک بھی پہلے جیسا ہی ہے) اور غالباً مجھ سے کہا یہ میرے دل میں بات آئی کہ یہ طریقہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور ابھی کچھ روز پہلے تیسری مرتبہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، بالکل وہی چہرہ ہے جو پہلی مرتبہ دیکھا تھا مگر اس مرتبہ چہرہ انور پر تراشی ہوئی ہلکی سی کالی داڑھی ہے۔ آخری خواب کی وجہ سے بے چینی ہے بار بار خیال آتا ہے کہ اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ اللہ سب خیر فرمائے۔ آپ سے ہم دونوں میاں بیوی اور آنے والے بچے کے لیے دعاؤں کی گزارش۔

جواب نمبر: 9014
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2287=1775/ھ
آپ کے خواب ماشاء اللہ آپ کے حق میں سب بہت ہی عمدہ ہیں، اور تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ آپ کو اور اہلیہ محترمہ اور اولاد کو اتباع سنت کی توفیق ان شاء اللہ ملے گی، دنیا و آخرت میں اس کے ثمرات سے آپ سب سے بے شمار فوائد اٹھائیں گے، اللہ پاک بہت مبارک فرمائے، آمین، آخری خواب میں جو ڈاڑھی کا حال دیکھا ہے وہ امت کے احوال پر مشیر ہے، یعنی امت کے بیشتر افراد دینی اعزاز کو چھورکر ذلت کے مواقع میں عزت کو تلاش کررہے ہیں، جو در حقیقت ذلت کا راستہ اختیار کرنے کے مرادف ہے، اللہ پاک پوری امت کی ظاہری وباطنی فتنوں سے حفاظت فرمائے، آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند