• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8892

    عنوان:

    میری بیوی نے ایک خواب دیکھا کہ اس کی بڑی بہن جو کہ ملتان میں رہتی ہے ساتھ بیٹھی ہے سامنے ایک پلیٹ میں کوئی سالن ہے اور اس میں پیشاب ملا ہوتا ہے میری بیوی کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ میں نے اس پلیٹ میں سے کچھ سالن کھا لیا ہے (یاد رہے کہ میری رہائش کراچی میں ہے اور میں میرے سسرال والے کراچی سے پنجاب منتقل ہونے والے ہیں ۔ میری بیوی الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہے اوریہ بات میرے سسرال والوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی) پھر دیکھتی ہے کہ وہ اور اس کی بڑی اور چھوٹی بہن کہیں سیڑھیاں چڑھتی ہیں ، سیڑھیاں ختم ہی نہیں ہوتی ہیں اور چھوٹی بہن کو تھوڑا سا زکام آجاتا ہے۔ پھر ایک گھر پرانا سا آجاتا ہے جس میں بہت سی لڑکیاں ہوتی ہیں اور میرے سسر بھی ہوتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2248=1748/ھ

    آپ کی اہلیہ محترمہ کو تقویٰ طہارت کے اختیار کرنے پر کچھ پریشانیاں تو پیش آئیں گی مگر عند اللہ مرتبہٴ علیا حاصل ہوگا، ان شاء اللہ۔ یہ تعبیر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند