• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8662

    عنوان:

    میرے صرف دو لڑکے ہیں۔ میں نے تقریباً فجر کے وقت خواب دیکھا کہ میرا چھوٹا لڑکا مجھے مارنے کے لیے آتا ہے اور میرے بڑے لڑکے اور میرے شوہر کے سر چھوٹے بچے کے بدن پر ہیں ان تمام کے ہاتھ میں انجکشن ہیں۔ میں اپنے آپ سے کہہ رہی ہوں کہ وہ لوگ مجھ کو مارنے کے لیے آرہے ہیں اورمیں مدد کے لیے چلا رہی ہوں۔ اسی وقت میرا بھائی جوکہ ایک ڈاکٹرہے صرف مجھ کو دیکھ رہا ہے۔ اچانک میں محسوس کررہی ہوں کہ میں آزاد ہورہی ہوں۔ اس کے بعد میں اپنے بھائی سے بات کرتی ہوں کہ تم آگے کیوں نہیں آئے جب میں چلا رہی تھی؟ اس نے جواب دیا کہ تم مری نہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2113=336/ھ

    اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آپ کے شوہر اور اولاد آپ کو کوئی اہم فائدہ پہنچانے کی فکر میں ہیں، اور شیطان اس کے خلاف وسوسہ ڈالنے کے چکر میں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند