• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8555

    عنوان:

    میں دسویں کلاس کا طالب علم ہوں۔ اگر چہ ہماری تعلیم مخلوط ہے لیکن ہم لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ باہمدگر عمل جیسے بات چیت وغیرہ نہیں کرتے ہیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میں اپنی جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں اورتعلیم سے متعلق ہم کسی موضوع پر بات چیت کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم تھک گئے اس نے تھکن کی وجہ سے اپنا سر میرے بازو پر رکھااورمیں نے اس کو ہٹایا نہیں تاکہ وہ پریشان نہ ہوجائے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے استاد کی لڑکی ہے جن کا میں دل سے احترام کرتا ہوں اور اسی وجہ سے اس کواحتراماً نہیں ہٹاتا ہوں کیوں کہ وہ ہمارے ٹیچر کی لڑکی ہے۔ میری نیت بہت ہی زیادہ مثبت تھی اور کوئی بری نیت نہیں تھی۔ اس خواب کی تعبیر بتاکر میری مدد کریں کیوں کہ میں اس خواب کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے اس کا احترام کرتا ہوں۔ ہم لوگ (لڑکے اور لڑکیاں) ایک دوسرے سے بغیر کسی اچھی وجوہات کے بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8555

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2118=331/ھ

     آپ کا خواب عمدہ ہے، اور تعبیر یہ ہے کہ ماحول خراب ہونے کے باوجود اگر آپ اپنی اصلاح اور تقویٰ اختیار کرنے پر تھوڑی سی توجہ کریں گے تو ان شاء اللہ مدد خداوندی شامل حال ہوگی بالخصوص بدنظری سے بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ایمان کے حق زہر ہلاہل سے کم نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند